پونے،30/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شہریت ترمیم قانون اور این آرسی کو لے کر چل رہے ہنگامے کے درمیان مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ جو بھارت ماتا کی جے کہے گا، وہی ملک میں رہے گا-انہوں نے عوام سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک دھرم شالہ بن جائے؟-اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی ایک تقریب میں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے این آرسی کی مخالفت کر رہے لوگوں پر ہفتہ کو نشانہ لگایا-پردھان نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ ملک کو دھرم شالہ بنانا چاہتے ہیں -دھرمیندر نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیا اب ہم ہمارے ملک کو دھرم شالہ بنانے جا رہے ہیں، جہاں کوئی بھی بغیر روک ٹوک کے گھوم سکے-تقریب میں مرکزی وزیر پٹرولیم پردھان نے کہاکہ بھگت سنگھ اور سبھاش چندر بوس جیسے لوگوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی زندگی قربان کر دی، لہٰذا ہمیں یہ چیلنج قبول کرنا ہوگا اور ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ صرف وہی لوگ ہی یہاں رہ سکیں جو ’بھارت ماتا کی جے‘کہنے کے لئے تیار ہیں -